اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات 13 ستمبر کو رات بارہ بجے اور 15 ستمبر شام چھ بجے کے درمیان شدید طوفان کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار 150۔120کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی، شدید آندھی طوفان کے ساتھ ساتھ شدید قسم کی بارش کا بھی امکان ہے، اس تیز رفتار طوفان کی بدولت کچھ علاقوں میں ایک گھنٹہ یا دو گھنٹے میں 100 ملی میٹر کی بارش کا
امکان ہے اس شدید بارش کی بدولت سیلاب کا بھی امکان ہے، اسلام آباد میں کم از کم درجہ حرارت 12 سے 14 سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں ہزارہ، کوہاٹ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور اورملک کے مغربی علاقوں فاٹا اور خیبر پختونخوا میں بھی شدید آندھی اور بارش کا امکان ہے اس کے علاوہ ملک کے زیادہ تر حصے میں انتہائی خطرناک ہوائی طوفان کا امکان ہے۔