بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ان لوگوں کو گھر نہ آنے دیا جائے، نواز شریف نے منع کر دیا، صرف کن لوگوں کو بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے وقت شرکت کی اجازت ہو گی؟ تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پارٹی کارکنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل جمعہ کو رشتہ داروں کے سوا کوئی گھر میں نہ آئے، انہوں نے ہدایات میں کہا کہ کلثوم نواز کے نمازے میں شرکت کرنے والوں کو صرف شریف میڈیکل کمپلیکس کا بتایا جائے، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ تدفین کے وقت بھی رشتہ دار اور صرف گھر والے وہاں موجود ہوں،

اس موقع پر اگر پارٹی رہنما کوشش کریں تو انہیں نہ آنے دیا جائے۔ اس کے علاوہ نماز جنازہ کے متعلق ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ جمعہ کو نمازجنازہ کے لیے جاتی امراء گھر میں رشتہ داروں کے علاوہ کوئی نہ آئے۔ نماز جنازہ کے لیے آنے والوں کو صرف شریف کمپلیکس کا ہی کہا جائے، اس کے علاوہ انہوں نے تدفین کے بعد پارٹی کارکنوں اور سینئر رہنماؤں کو گھر کی طرف آنے سے روک دینے کا کہا ہے۔ جمعرات کے روز بھی تعزیت کے لیے آنے والے ارکان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی لیکن میاں نواز شریف ان لوگوں سے ملاقات کے لیے جاتی امراء کے گراؤنڈ میں آ گئے، جہاں پر ان سے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کی گئی۔ واضح رہے کہ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، اس دیگر اہم شخصیات کے علاوہ چوہدری نثار نے بھی شرکت کی، نماز جنازہ کے موقع پر سابق وفاقی کابینہ کے کئی ارکان بھی موجود تھے جو شہباز شریف کے ساتھ میت لیکر وطن واپس آئیں گے۔ یاد رہے کہ بیگم کلثوم نوازکی میت جمعہ کی صبح 6 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچے گی، بیگم کلثوم نواز کی میت پی کے758 کے ذریعے پاکستان لائی جائے گی، بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعہ کی شام پانچ بجے جاتی امراء شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں پڑھی جائے گی اور ان کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے۔ بیگم کلثوم نواز کو اپنے مرحوم سسر میاں شریف کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…