بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

لاہور، پٹرول پمپ میں کام کرنے والے معمولی ملازم کی بیٹی نے نئی تاریخ رقم کر دی، ایسا کارنامہ انجام دے ڈالا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور بورڈ میں پٹرول پمپ پر کام کرنے والے ایک ملازم کی بیٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی، چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چوہدری محمد اسماعیل نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا اس تقریب میں کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل اور سیکرٹری بورڈ ریحانہ الیاس سمیت دیگر شریک ہوئے۔اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کشف ثناء اللہ جس نے پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن حاصل کی ،

اس طالبہ کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے، بچی کے والد ایک پٹرول پمپ پر بطور کیشیئر ملازمت کرتے ہیں، یہ لوگ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں، بچی نے ڈاکٹر بننے کا عزم ظاہر کیا ہے، ایک موقر قومی اخبار نے رزلٹ کی تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں پوزیشنیں حاصل کرنیوالی تینوں طالبات کا تعلق پنجاب گروپس آف کالجز سے ہے جبکہ پنجاب گروپس آف کالجز کے طلباء نے لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر 20پوزیشنیں حاصل کی ہیں چیئرمین لاہور بورڈ چودھری محمد اسماعیل نے پوزیشن ہولڈرز طالب علموں کے ناموں کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب کالج برائے خواتین کی کشف ثناء اللہ نے 1100 میں سے 1062 نمبرلے کر پہلی‘ پنجاب کالج کی ہی سجل طارق نے 1058 نمبرلے کر دوسری اور پنجاب کالج کی ہی کشف علی نے 1053نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی پری میڈیکل گروپ طلبا میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہو رکے حسنین مشتاق نے 1045نمبر لے کر حاصل کی جبکہ پری میڈیکل گروپ میں دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے حمزہ احمد اور پنجاب کالج آف سائنس کے حامد ارشد 1044نمبر لے کر حاصل کی طلبا میں تیسری پوزیشن کیپس کالج کے محمد زین نے 1042نمبر لے کر حاصل کی پری میڈیکل گروپ طالبات اور مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پنجاب کالج فار ویمن کی کشف ثناء اللہ نے 1062نمبر لے کر

اسی کالج کی سجل طارق نے 1058نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج سے کشف علی نے پری میڈیکل میں اور مجموعی طور پر 1053نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی پری انجینئرنگ گروپ طلبا میں پنجاب کالج آف سائنس کے اسامہ عقیل نے1051نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے دو طلبا محمد حارث اور شیراز احمد نے 1049نمبر لے کر دوسری جبکہ اسی کالج کے محمد اسامہ نے 1048نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی

پری انجینئرنگ گروپ طالبات میں پنجاب کالج کی ثنا ساجد نے 1034نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن، گورنمنٹ کنیئرڈ کالج کی حریم رضا نے 1032نمبر لے کر دوسری، پنجاب کالج فار ویمن کی عروج عرفان نے 1030نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جنرل سائنس بوائز گروپ میں پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محمد ثاقب رانا نے 1029نمبر لے کر پہلی پنجاب کالج آف کامرس اینڈ سائنس کے محمد عمر فاروق نے 1027نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج آف کامرس کے ہی محمد عمیر ملک نے 1016نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی

جنرل سائنس گرلز گروپ میں پنجاب کالج فار ویمن کی فاطمہ شفقت نے 1028نمبر لے کر پہلی اسی کالج کی فاطمہ سلیم نے 1010نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کی زینب ناز بٹ نے 1008نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی کامرس بوائز گروپ میں پنجاب کالج آف کامرس کے میاں فرقان وقار نے 1005نمبر لے کر پہلی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے محمدصفی اللہ جاوید نے 997لے کر دوسری اور پنجاب کالج آف کامرس کے مبین حسن نے 990لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی کامرس گرلز گروپ میں پنجاب کالج کی جویریہ جاوید خان نے 1009 نمبر لے کر

پہلی پوزیشن جبکہ اسپائر کالج فار گرلز کی طالبہ متال آصف اور پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے امتحانات میں شرکت کرنے والی لائبہ بابر نے 999نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب کالج فار ویمن کی ثمرہ الطاف نے997نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی آرٹس گروپ بوائز میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کھڈیاں خاص کے عثمان غنی نے 954نمبر لے کر پہلی، سٹارز ڈگری کالج شاہدرہ کے غلام مصطفے نے950نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے تیمور رضا سلطان نے 948نمبر لے تیسری پوزیشن حاصل کی آرٹس گروپ طالبات میں علامہ اقبال پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی اِقر ا ء نے 1015نمبر لے کر پہلی،گورنمنٹ انٹر کالج فار گرلز فیروزوالہ شیخوپورہ کی طیبہ ڈار 993نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج فار ویمن کی عظمی وارث نے 988نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…