بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کے پہلے غیرملکی دورے کا اعلان،امریکہ کے الزامات پر پاکستان کا شدیدردعمل سامنے آگیا، دوٹوک اعلان

datetime 13  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے سی پیک منصوبوں پر نظر ثانی کا تاثر اور بھارت امریکہ مشترکہ اعلامیے میں پاکستان پر لگائے گئے الزامات بھی مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ٗ مائیک پومپیو کے دورے میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال ہوا ٗمختلف موضوعات پر مذاکرات کا تسلسل ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے ٗوزیر خارجہ شاہ محمود پرسوں افغانستان جائیں گے جہاں افغان پاک ایکشن پلان پرتبادلہ خیال کریں گے ٗ

وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کرینگے ٗ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا ٗ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے کافی کام ہو رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ سی پیک کے منصوبوں پر نظرثانی پر غور کررہا ہے جس کے بعد وزیراعظم پاکستان کے مشیر تجارت نے برطانوی اخبار کی رپورٹ کو مسترد کردیا تھا۔ جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سی پیک سے متعلق چین کے ساتھ ازسرنو معاہدوں کی تجدید کو مکمل طور پر مسترد کرچکے ہیں ٗ سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی کا تاثر بھی مسترد کرتے ہیں، پاکستان ان معاہدوں پر کوئی نظر ثانی نہیں کررہا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت امریکا مشترکہ اعلامیے میں پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو بھی مسترد کردیا۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، تمام معاملات کا حل بات چیت سے ہی چاہتے ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے امریکی وزیر خارجہ کے دورے سے متعلق بتایا کہ مائیک پومپیو کے دورے میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال ہوا اور مختلف موضوعات پر مذاکرات کا تسلسل ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔افغانستان سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل وہاں کے لوگوں کے ہاتھوں تلاش کرنے کی حمایت کرتے ہیں ٗوزیر خارجہ شاہ محمود کا پہلا بیرون ملک دورہ افغانستان کا ہے، وہ پرسوں افغانستان جائیں گے جہاں افغان پاک ایکشن پلان پرتبادلہ خیال کریں گے۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ویزہ کی سختی صرف پاکستان نہیں، دیگر کئی ممالک کے ساتھ کی گئی ہے، وزیر خارجہ کی سطح پر اس معاملے پر رابطے میں ہیں جب کہ بحرین کے حکام نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ایف اے ٹی ایف سے متعلق ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے کافی کام ہو رہا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…