بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

’’بیگم صاحبہ! آپ نے سارا قصور میرا بنا دیا، جیسے میں ہی مجرم ہوں۔۔۔! بیگم کلثوم نواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، نواز شریف نے ایسا کیوں کہا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں انتقال کر گئیں، ان کے انتقال پر ہر کوئی دکھ کا اظہار کر رہا ہے، اس موقع پر سوشل میڈیا پر بیگم کلثوم نواز کی پرانی تصویریں اور ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں،

ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انٹرویو کے دوران بیگم کلثوم نواز کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بیگم صاحبہ! آپ نے سارا قصور میرا بنا دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو 2009ء میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بیگم کلثوم نواز نے کہا کہ ہماری کبھی لڑائی نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ یہ بالکل سچ بات ہے کہ کیونکہ میرا رویہ ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی بات بری لگی ہے تو میں خاموشی سے ایک طرف ہو جاتی ہوں، اس کے جواب میں میاں نواز شریف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دیکھیں سارا قصور میرے پہ ڈال دیا ہے جیسے میں ہی مجرم ہوں، اس بات پر سب کھلکھلا کر ہنس پڑے۔ اس موقع پر بیگم کلثوم نواز نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ بھی ایسا ہی کرتے ہوں کہ جب انہیں کوئی بات بری لگی تو یہ بھی چپ چاپ ایک طرف ہو جاتے ہوں، انہوں نے کہا کہ میری نیچر لڑائی والی نہیں ہے، میری کبھی کسی سے لڑائی نہیں ہوئی، جب پروگرام کے میزبان نے میاں نواز شریف سے پوچھا کہ سر آپ سے پوچھنا ہے کہ یہ صحیح کہہ رہی ہیں تو میاں نواز شریف نے کہا کہ ہاں کچھ کچھ صحیح کہہ رہی ہیں، جس پر ایک بار پھر قہقہے لگ گئے، اس موقع پر بیگم کلثوم نواز نے کہا کہ آدمیوں نے کچھ کہنا بھی ہوتا ہے تو وہ ڈنڈی مار جاتے ہیں کھل کر نہیں کہہ سکتے، میاں نواز شریف نے کہا کہ یہ بہت بردبار ہیں، تعاون کرتی ہیں، سمجھتی ہیں، کبھی کبھی سمجھاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…