اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

شریف خاندان نے رائیونڈ روڈ سے جاتی امرا ء تک سڑک بنوانے کے لئے سرکاری خزانے سے کتنے کروڑ اُڑادیئے؟ افسوسناک انکشاف، بڑا حکم جاری کردیاگیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو(نیب )لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو رائیونڈ روڈ تا جاتی امرا ء سڑک کی غیر قانونی تعمیر کیس میں بھی طلب کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف پر 1998ء میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امرای تک سڑک تعمیر کروانے کا الزام ہے،17اپریل 2000 میں شروع کی جانے والی تفتیش کے مطابق 12کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کی گئی،2016ء تک

کرپشن انکوائری التواء کا شکار رہی، 2016کے بعد دوبارہ انکوائری پر کام شروع کیا گیاجس میں ثابت ہوا کہ ایک سکول اور ڈسپنسری کا بجٹ استعمال کرکے شریف برادران نے اپنی رہائش گاہ کیلئے سڑک تعمیر کروائی، چیئرمین نیب نے معاملے کی براہ راست انویسٹی گیشن کا حکم دیا تھا، جس پر اب نیب نے شہباز شریف کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد انہیں طلبی کا نوٹس بھی بھجوایا جائے گا ۔ نیب نے اس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی متعد بار طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…