اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ امید ہے نئے منی بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے منی بجٹ سیعوام کو ریلیف دیں گیاور امید ہے کہ نئے منی بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں تین ڈیم بن جائیں تو پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہو جائے گی، ڈیموں کے لیے پی ایس ڈی پی میں سے پیسے رکھنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ
ڈیموں سے لوگوں کو سستی بجلی ملے گی اور زرعی صورتحال بہتر ہو گی۔انہوں نے کہاکہ ڈیم کی ابھی لاگت16 سو ارب روپے ہے،صرف چندے یا مدد سے ڈیم نہیں بن سکتا۔ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو ڈیم کے لیے پی ایس ڈی پی میں بجٹ رکھے۔اس کے علاوہ خورشید شاہ نے کہا کہ سی پیک ایک سال پیچھے گیا تو وہ منصوبہ ختم ہو جائے گااور اگرسی پیک کو بریک لگانے کی کوشش کی گئی تو پیپلز پارٹی بھرپور مخالفت کرے گی۔سید خورشیدشاہ نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات بہت افسوسناک واقعہ ہے