بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

87 ممالک میں 11 ہزار 803 پاکستانی جیلوں میں قید سب سے زیادہ کس ملک میں قیدی ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این) وزارتِ داخلہ نے بیرونِ ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔لاہور ہائیکورٹ میں بیرونِ ملک قید پاکستانیوں سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت محکمہ داخلہ کی جانب سے پاکستانی قیدیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کی تفصیلات میں یہ بات سامنے آئی کہ بیرون ملک

مجموعی طور پر 8 لاکھ 82 ہزار 5 سو 18 پاکستانی رہائش پذیر ہیں۔رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر کے 87 ممالک میں کل 11 ہزار 803 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں جبکہ سب سے زیادہ سعودی عرب میں 2 ہزار 937 پاکستانی قید ہیں۔عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں 10 ہزار پاکستانی رہائش پذیر ہیں، تاہم ان میں سے 5 سو 82 افراد جیلوں میں قید ہیں۔وزارتِ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پڑوسی ملک افغانستان میں 177 جبکہ ایران میں 186 ایسے پاکستانی ہیں جو وہاں کی جیلوں میں موجود ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین میں 242 جبکہ امریکا میں صرف 2 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق دنیا میں 20 ایسے ممالک ہیں جہاں ایک بھی پاکستانی قید نہیں ہیں۔دوسری جانب رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے وزارتِ خزانہ سے 35 ہزار ڈالر کا فنڈ مانگا گیا ہے، تاہم پاکستانیوں کی رہائی میں مختلف محکمے اور ممالک شامل ہیں، جس میں مزید وقت درکار ہے۔بعد ازاں عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کے بعد فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔خیال رہے کہ اس سے قبل سینیٹ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ مشرق وسطی کے ممالک کی مختلف جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قید ہیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ 18-2017 کے درمیان خلیجی ممالک میں 6 ہزار 4 سو 50 پاکستانیوں کو جیل ہوئی۔انہوں نے بتایا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق 2 ہزار 9 سو 70 پاکستانی، سعودی عرب، 2 ہزار 6 سو پاکستانی، متحدہ عرب امارات، 6 سو 57 اومان، ایک سو 28 بحرین، 54 قطر، 38 کویت جبکہ 3 یمن کی جیلوں میں قید ہیں

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…