لاہور(نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی ریشنلائزیشن کرنے کا فیصلہ ، اساتذہ کی تعداد زیادہ ہونے پر انھیں دوسرے سکولوں میں لگایا جائے گا،سکول ایجوکیشن نے اتھارٹیز سے سکولوں میں تعینات اساتذہ کی تعداد کی تفصیلات مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری
سکولوں میں پرائمری ، ایلمنٹری اور سینئر سکول اساتذہ کی ریشنلائزیشن کرنے کا فیصلہ کرلیا ،اس سے قبل سکول میں اساتذہ کی ریشنلائزیشن 2016 میں کی گئی تھی،بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کے تحت اساتذہ کو تعینات کیا جائے گا ،سکول ایجوکیشن کے مطابق ریشنلائزیشن 2013 کی پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔