اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف ادیب، کالم نگار، مزاح نگار عطا الحق قاسمی اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کے لئے جو قربانیاں دیں میں ان کا ذکر نہیں کروں گا، صرف وہ باتیں کروں گا جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں، اخبارات میںآیا ہے کہ انہوں نے ایم اے کیا ہوا تھا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر تھیںاور ان کےتھیسسز کے نگران میرے عزیز دوست سہیل احمد تھے جو صف اول
کے نقاد تھے، وہ بھی پی ایچ ڈی تھے مگر کبھی اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر نہیں لکھتے تھے، بیگم صاحبہ مجھے اپنی ایک بڑی بہن زاہدہ آپی کی طرح لگتی تھیں کہ ان کے بولنے کا انداز انہی جیسا تھا۔ شریف خاندان سے میری محبت کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیںاور یہ محبت بلاوجہ نہیں بلکہ اس کی ایک وجہ اس خاندان کا کٹر پاکستانی ہونا ہے اور دوسرے بہت امارات کے باوجود ان کا کلچر پاکستان کے عام گھرانوں کا سا تھا۔