بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

انتخابات میں ن لیگ کے حق میں دھاندلی کی گئی، کتنی نشستیں ادھر اُدھر کی گئیں، لیگی رہنما نے ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کر دیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما سید زعیم قادری نے دعویٰ کیاہے کہ عام انتخابات کے دوران لاہور میں مسلم لیگ ن کے حق میں دھاندلی کی گئی اور تین سے چار نشستیں ادھر ادھر کی گئیں،ضمنی الیکشن میں بھی یہی کچھ ہواتو ن لیگ پھر جیت جائے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ دنیا کے ممالک میں سب سے اہم وزارت ماحولیات کی ہوتی ہے ،پیپلز پارٹی کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ محدود ہو کر رہ گئی ہے ،اب وہ سندھ کارڈ کھیلتے ہوئے سندھ کے عوام کو یہ بتانا چاہ رہی ہے کہ آپ کا پانی چوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی بھاشا ڈیم کی حمایت کررہے ہیں اور کسی ایک نے بھی اس کی مخالفت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ کیا چیف جسٹس کا فرض نہیں کہ اس ملک کے عوام کو ایک قوم بنانے کی بات کریں ؟ اگر ان کے اقدامات سے لوگ اکٹھے ہوگئے ہیں تو کیایہ سیاست ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ پانی قوم کا بنیادی حق ہے اور چیف جسٹس نے جوکوشش کی ہے ہمیں تو اس کے لئے کپڑے بیچ کر کھڑے ہوجانا چاہئے اور پانچ سال کی بجائے ڈیم کو ساڑھے تین سال میں بنانے کیلئے کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جو ٹھیک کام کرے گی میں اس کے ساتھ ہوں،لاہور میں مسلم لیگ ن کے حق میں دھاندلی ہوئی ہے اور تین چار سیٹیں ادھر ادھر ہوئی ہیں،اگر ضمنی الیکشن میں بھی یہی کچھ ہوا تو مسلم لیگ ن لاہور میں ضمنی الیکشن دوبارہ جیت جائے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…