بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

شیریں مزاری نے کمسن ملازمہ پر تشدد کرنے والی بے رحم خاتون کو ڈھونڈ نکالا! خاتون کون ہے اور تعلق کہاں سے ہے؟ حیران کن انکشاف

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گزشتہ دنوں تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو کوئی اس کو جانتا ہے فوراً مجھے اطلاع کرے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر وائرل ملازمہ پر تشدد کرنے والی خاتون کو نشان عبرت بنانے کا اعلان کیا تھا، اب اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے، تشدد کرنے والی خاتون کا تعلق بھارت سے نکل آیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صرف معلومات کے لیے بتا رہی ہوں کہ

یہ ویڈیو بھارتی پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے میرے نوٹس کے ایک روز بعد ہی یہ بتا دیا تھا کہ جس ویڈیو میں ایک خاتون بچی کو چائے ٹھیک نہ بنانے پر مار رہی ہے وہ خاتون چندی گڑھ انڈیا کی ہے۔ یاد رہے کہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں مالکن ملازمہ پر تشدد کر رہی تھی اور تشدد کی وجہ یہ تھی کہ ملازمہ نے چائے میں پتی زیادہ ڈال دی تھی، تشدد کرنے والی مالکن ملازمہ سے سوال کر رہی ہے کہ اس نے چائے میں زیادہ پتی کیوں ڈالی، جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے شیریں مزاری تک پہنچی تو انہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کیا کوئی اس عورت کی شناخت کرنے میں میری مدد کرسکتا ہے؟ یہ کون ہے اور کہاں سے اس کا تعلق ہے، کاروائی کرنے کے لیے اس معلومات کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین انتہائی خوش ہیں اور ان کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب تشدد کرنے والی مالکن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اب تمام حقیقت آشکار ہو گئی ہے کہ یہ تشدد کرنے والی مالکن بھارت سے تعلق رکھتی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…