بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

کون سی معذرت؟ شریف خاندان خود ایسا ہے میری والدہ انتقال کر گئیں تو شریف خاندان کے صرف ایک بندے کو تعزیت کرنے کی توفیق ہوئی اور۔۔۔۔ حسن نثار کا حیران کن انکشاف

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حسن نثار نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر سوال اٹھانے والوں سے معذرت کی باتیں کیوں کی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست خود غرض بھی ہے اور جمہوریت کم ظرف بھی ہے جبکہ خود شریف خاندان بھی ایسا ہی ہے۔ جب پروگرام میں معروف صحافی حسن نثار سے سوال کیا گیا کہ بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد وفات پا گئی ہیں اور

کیا اب کلثوم نواز کی بیماری پر سوال اٹھانے والوں کو شریف خاندان سے معافی مانگنی چاہیے؟ اب کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست خودغرض بھی ہے اور جمہوریت انتہائی کم ظرف بھی ہے، سینئر صحافی نے کہا کہ ہمارے بزرگ کہہ گئے ہیں کہ دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے، سجناں وی مر جاناں مگر ہم تو معاملات کو دشمنی سے بھی آگے لے جاتے ہیں۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک بات بالکل مت بھولیں کہ یہ لوگ خود بھی ایسے ہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ابھی چند ماہ پہلے میری والدہ کی وفات ہوئی تو پاکستان کا کوئی ایسا شخص نہیں تھا جس نے تعزیت کا اظہار نہ کیا ہو، معروف صحافی نے کہا کہ عمران خان تو کیا آصف زرداری نے بھی تعزیت کی اور میں ان کے حوالے سے جو لکھتا رہا ہوں، مجھے شرم بھی آئی لیکن شریف خاندان واحد خاندان تھا جن میں سے صرف ایک بندے کو اتنی تمیز تھی کہ اس نے تعزیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ شریف خاندان سے تعزیت کے لیے آنے والا واحد شخص حمزہ شہباز تھا، انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا ادب و آداب میں شامل ہوتا ہے حالانکہ ان کی تعزیت سے میری والدہ نے واپس نہیں آ جانا تھا، انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ پاک بیگم کلثوم نواز کو غریق رحمت کریں اور ان کے خاندان کو صبر جمیل دیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…