آپ کی تقرری میرٹ پر ہوئی ہے اور آپ سے بہت سی توقعات ہیں اب آپ نے۔۔نئے آئی جی پنجاب محمد طاہر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے کیلئے پہنچے تو عثمان بزدار نے انہیںسب سے پہلے کیا کام کرنیکا کہہ دیا؟

12  ستمبر‬‮  2018

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلیٰ آفس میں پنجاب کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تقرری میرٹ اور پیشہ ورانہ انداز میں ہوئی ہے۔ پولیس کو عوام سے بہت توقعات ہیں۔پولیس کو مکمل طور پر غیر جانبدار بنانا ہے۔

ایسی پولیس جو سائلین کی حقیقی خدمت کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں تبدیلی نظر آنی چاہیئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امید ہے کہ آپ نئے پاکستان میں نئی پولیس کو پروان چڑھائیں گے۔ انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کے نظام میں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ہر کام میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر شہزادہ سلطان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…