پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

ہم سب کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک میاں نواز شریف نے کہا کہ اگر چاول ہوتے تو مزا آجاتا ، بیگم کلثوم نواز کھانا چھوڑ کر اٹھ کھڑی ہوئیں اور پھر۔۔ سابق خاتون اول کا ایسا واقعہ جو نواز شریف کو ہمیشہ یاد رہے گا

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سینئر خاتون رہنما تہمینہ دولتانہ نے بیگم کلثوم نواز کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک نہایت مدبر اور روادار خاتون تھیں ، ان کی ساری زندگی اپنے شوہر کی خدمت سے عبارت ہے۔ اس موقع پر تہمینہ دولتانہ نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ شریف خاندان کی

سعودی عرب میں جلاوطنی کا دور تھا ، میں سعودی عرب میں شریف خاندان کی رہائشگاہ سرور پیلس میں ان سے ملنے کیلئے گئی ہوئی تھی ۔ کھانا ٹیبل پر لگ چکا تھا اور ہم سب کھانے کی میز پر موجود تھے کہ اسی دوران کھانا کھاتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ اس سالن کیساتھ اگر چاول ہوتے تو مزا آجاتا، تہمینہ دولتانہ کہتی ہیں کہ میاں نواز شریف نے جیسے ہی یہ بات کہی بیگم کلثوم نواز فوری طور پر کھانا چھوڑ کر کھڑی ہوگئیں اور فوری طور پر خود کچن میں گئیں اور اپنے ہاتھوں سے انہوں نے چاول ابالے اور میاں نواز شریف کو سرو کئے۔ تہمینہ دولتانہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا مقصد میاں نواز شریف کی خدمت کو بنا لیا تھا۔ ایک اور واقعہ سناتے ہوئے تہمینہ دولتانہ کا کہنا تھا کہ ایک سفر کے دوران ہمیں ساہیوال پہنچنا تھا اور اس دوران میرے ساتھ میرے شوہر اور بیگم کلثوم نواز بھی ہمراہ تھیں جنہوں نے ساہیوال سے لاہور اور میں نے وہاڑی چلے جانا تھا۔ ساہیوال میں ہم رکے اور کھانا کھانے لگے تو اس دوران مجھے میرے شوہر نے آواز دی ،میرے ساتھ بیگم کلثوم نواز بھی کھانا کھا رہی تھیں ، میں نے انہیں کہا کہ میں کچھ تھوڑا کھا لوں پھر اپنے شوہر کی بات سنتی ہوں جس پر بیگم کلثوم نے مجھے کہا کہ کھانا چھوڑو اور فوراََ اپنے شوہر کی بات سنو، وہ تمہارے کھانے سے زیادہ اہم ہے۔ تہمینہ دولتان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نے ہر جگہ ہماری رہنمائی کی چاہے وہ میدان سیاست ہو یا عام زندگی ان کی ساری زندگی بہترین اصولوں پر مبنی تھی۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…