جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف نے وضو کیا،قرآن مجید مانگا اور نماز پڑھنے کے بعد فرش پر لیٹ کر۔۔!!!سابق وزیر اعظم کے بارے میں ایسا انکشاف کہ آپ بھی حیران رہ جائینگے

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روزنامہ جنگ میں کالم نگار مرزا اشتیاق بیگ اپنے آج کے کالم میں لکھتے ہیں کہ  13 جولائی کو جب نواز شریف کو اڈیالہ جیل لایا گیا تو انہیں جیل میں سی کلاس دی گئی، بیرک میں کوئی چارپائی اور نہ ہی کوئی گدا تھا جبکہ بیرک کے باہر باتھ روم انتہائی گندا تھا۔ بیرک میں ایک بہت پرانا پنکھا نصب تھا جو گرم ہوا پھینک رہا تھا۔ نواز شریف نے وضو کیا۔

قرآن مجید مانگا اور نماز پڑھنے کے بعد فرش پر لیٹ کر رات گزاری۔ وہ رات بھر پسینے میں شرابور رہے اور دوسرے دن جب شریف فیملی کے افراد ملاقات کیلئے آئے اور انہوں نے نواز شریف کی یہ حالت دیکھی تو یہ بات میڈیا پر لیک ہوئی تو نواز شریف کو بی کلاس میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں ایک چارپائی کی سہولت حاصل تھی جبکہ کمرے سے منسلک ایک باتھ روم بھی تھا جو انتہائی بدبو دار تھا۔ نواز شریف کو کھانا جیل کا ملتا تھا مگر وہ جیل کا پانی نہیں پیتے تھے جس کے باعث انہیں گردے کا مرض لاحق ہوگیا اور ان کی طبیعت تشویشناک حد تک بگڑگئی ۔ڈاکٹروں کے مطابق گردے کسی وقت بھی فیل ہوسکتے تھے، اسپیشلسٹ نے میاں نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا مگر جیل حکام نے ہدایت پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔ الیکشن کے بعد میاں نواز شریف کی طبیعت مزید بگڑتی چلی گئی، یہاں تک انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اور ڈاکٹرز نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی مگر نواز شریف نے اسپتال شفٹ ہونے سے صاف انکار کردیا۔ بعد ازاں مریم نواز اور  صفدر کے اصرار پر نواز شریف کو پمزاسپتال کے سی سی یو میں منتقل کیا گیا۔ کچھ روز بعد جب نواز شریف کی حالت بہتر ہوئی تو وہ اس بات پر بضد رہے کہ وہ اسپتال میں نہیں رہنا چاہتے اور انہیں جیل منتقل کیا جائے۔ اس طرح میاں نواز شریف کو دوبارہ جیل پہنچا دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…