ن لیگ ڈٹ گئی،کوئی درخواست نہیں دی جائیگی، حکومت نے ظرف دکھانا ہے تو نوازشر یف اور مر یم نواز کے ساتھ کیا کرے؟سعد رفیق نے بڑا مطالبہ کردیا لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ( ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے ظرف دکھانا ہے تو نوازشر یف اور مر یم نواز کو رہا کردے کوئی درخواست نہیں دی جائیگی ‘حکومت نے نواز شریف اور مریم نواز کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست دینے کی بات کرکے انتہائی چھوٹی بات کی ہے ۔
منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز بہت باحوصلہ اور جرات مند خاتون تھیں، مشرف کی آمریت میں ایک طرف وہ میاں نواز شریف کے مقدمات کا عدالتو ں میں سامنا کررہی تھیں اور دوسری طرف وہ پارٹی کو قیادت بھی فراہم کررہی تھیں۔ انہوں نے پارٹی کے کم حوصلہ رہنماں کوبھی حوصلہ دیا ۔ مردم شناسی میں کلثوم نواز میاں نوازشریف سے زیادہ بہتر تھیں۔ وہ نواز شریف کو مشورے دیا کرتی تھیں اور نوازشرف ان کے مشوروں کو اہمیت دیا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیرول پر رہائی کیلئے درخواست دینے کی بات کرکے بہت چھوٹی بات کی ہے ۔ مشرف کے مارشل لامیں بھی جب میں جیل میں تھا تو اس حکومت نے بھی مجھے بغیر درخواست دینے کے پیرول پر رہا کردیا تھا تاکہ میں اپنی والدہ کی عیادت کر سکوں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لئے پیرول پر رہائی کی درخواست نہیں دی جائیگی اگر حکومت نے اپنا ظرف دکھانا ہے تو ان کو بغیر درخواست کے پیرول پر رہا کردے ۔