بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

اماں آپ کی وہی گڑیا ہوں جسے آپ کہتی تھیں کہ تمہارے آنسو ۔۔۔!،مریم نواز کا13جولائی کو نوازشریف کے ہمراہ لندن سے وطن واپسی کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز جنہیں بیگم کلثوم نواز مرحومہ پیار سے گڑیا کہہ کر بلاتی تھیں نے 13جولائی کو اپنے والد میاں نوازشریف کے ہمراہ لندن سے وطن واپسی کے موقع پر ایک نجی ٹی وی چینل کو اپنا انٹرویو دیا تھا جس میں اپنی والدہ کی بیماری کا احوال بیان کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا

اماں آپ کی وہی گڑیا ہوں جس کے بارے میں آپ کہتی تھیں کہ تمہارے آنسو یہاں پڑے ہوتے ہیں ،میں اب بہت بہادر ہوگئی ہوں ۔ مریم نواز نے بتایا کہ جس دن والد میاں نوازشریف کے ہمراہ وہ لندن والدہ کی عیادت کیلئے جا رہی تھیں ہیتھرو ایئرپورٹ پر جب جہاز اترا تو بھائی حسن نواز کا فون آیا کہ آپ لوگ گھر پر آنے کی بجائے سیدھے ہسپتال پہنچ جائیں ، والدہ کا بلڈ پریشر بہت کم ہوگیا ہے جس پر والدہ کو ہسپتال پہنچادیا ہے ،والد صاحب نے پوچھا کیا مسئلہ ہے تو انہیں بتایا گیا کہ طبیعت خراب ہوئی ہے ۔جیسے ہی ہم ہسپتال پہنچے تو بھائیوں نے بتایا کہ طبیعت خراب ہے اور ان کی آنکھوں میں ہم نے آنسو دیکھے تو انہوں نے بتایا کہ والدہ کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے اور بتایا کہ وہ بے ہوش ہیں اور ڈاکٹرز نے کہا ہے ہم کچھ نہیں کرسکتے آپ دعا کریں ۔و ہ میرے لیے ایک تکلیف دہ لمحہ تھا ، پورا مہینہ نہ آنکھیں کھولیں ،نہ ہم سے بات کی ، وینٹی لیٹر پر رہیں ،ابو اور میں انہیں آوازیں دیتے رہے اور یہی دعا کرتے رہے کہ پاکستان جانے سے پہلے وہ ہم سے بات کر لیں ۔ اسی اثنا عدالت کا ہمارے خلاف فیصلہ بھی آگیا ،واپسی پر انہوں نے اچانک کھولیں ۔(ن م)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…