جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

بیگم کلثوم نواز کی وفات پر ،حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت ( آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان نے مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گلگت بلتستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے. مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن انکی کابینہ کے اراکین اور مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے رہنماء بیگم کلثوم نوازکی تدفین میں شرکت کریں گے،پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اور حکومت گلگت بلتستان نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر

جماعتی و سرکاری سطح پرباقاعدہ تین روزہ سو گ کا اعلان کر دیا گیا۔ تمام وزراء اپنی گاڑیوں پر جماعتی و سرکاری پرچم نہیں لگائیں گے، جبکہ گلگت بلتستان کے تمام 10اضلا ع میں بھی مسلم لیگ ن کے ضلعی دفاتر اور مرکزی سیکریٹریٹ گلگت میں دعائیہ تقاریب بیگم کلثوم نواز کے بلندی درجات کے لیئے منعقد کی جائیں گی۔ مشیر اطلاعات شمس میر نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات مملکت پاکستان اور قوم کا نقصا ن ہے۔ بیگم کلثوم نواز نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور آبیاری کے لیئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ جنرل مشرف کی آمریت میں بیگم کلثوم نواز کی جدوجہد نے جنرل مشرف کی آمریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک کر پاکستان میں جمہوریت کی شمع روشن کی ۔شمس میر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں بیگم کلثوم نواز نے عوامی حقوق ، جمہوریت اور اداروں کی بقاء کے لیئے قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ رہیں۔ وہ عوامی حقوق، حقوق نسواں اور سیاسی و جمہوری کلچر کی علمبردار رہیں اور ملکی ترقی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں۔ شمس میر نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر پوری قوم اشکبار ہے اور گلگت بلتستان کی عوام بھی غم گسار ہیں، کیونکہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی گلگت بلتستان سے خصوصی شفقت اور محبت تھی۔

شمس میر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اور حکومت گلگت بلتستان یہاں کی عوام کی جانب سے مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز کی ملک اور جمہوریت کے لیے عظیم خدمات پر انہیں بھرپورخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انکی بلندی درجات کے لیے دعاء گو ہیں اور اپنے عظیم قائد محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ شمس میرنے کہا کہ اللہ تعالی قائد اور شریف فیملی کو صبر جمیل سے نوازے۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور حکومت گلگت بلتستان مادر جمہوریت کے مضبوط،مستحکم ،خوشحال اور جمہوری پاکستان کے مشن کو اپنے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں جاری رکھے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…