جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

قادیانی قرار دیکر دوبارہ کلمہ پڑھا کر مسلمان کرنے کا اقدام ٹوپی ڈرامہ قراردیدیاگیا، پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے علماء کے خلاف بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (آ ئی این پی )قادیانی قرار دیکر دوبارہ کلمہ پڑھا کر مسلمان کرنے کا اقدام ٹوپی ڈرامہ، پی ٹی آئی بنوں نے جے یو آئی کے علماء اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کے خلاف عدالت جانے اور اسمبلی فلور پر معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا، تحریک انصاف کے دو کارکنوں کو قادیانی قرار دیکر ٹاؤن پولیس میں انکی ویڈیو بنانے اور کلمہ پڑھا کر مسلمان کرنے کے اقدام کو پی ٹی آئی کے قائدین نے سیاسی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے جے یو آئی کے علماء اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کے خلاف

قانونی کاروائی یا قومی سطح پر اقدام کرنے سمیت اسمبلی فلور پر معاملہ اٹھانے کیلئے ٹاؤن شپ میں ضلعی صدر مطیع اللہ خان کی صدارت میں جرگہ منعقد کیا جرگہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں ماسٹر میرداول فقیراور ڈاکٹر عمر حیات خان نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے ایک ڈاکٹر اور دوسرامحکمہ تعلیم اور ایئر فورس می41سال خدمات انجام دے چکے ہیں ڈاکٹر عمر حیات کی بیٹی قرآن بھی حفظ کرچکی ہے خضرت محمدؐ کو آخری نبیؐ مانتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں ڈی ایس پی ٹاؤن خالد عثمان نے ہمیں تھانے بلایا اور کہا کہ جے یو آئی کے علماء نے آپ پر مرزائیت کی پرچار اور قادیانیوں کے الزامات لگائے ہیں لیکن جے یو آئی کے عماء کرام نے ہم پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کئے اور دونوں فریقین پر 107کے مقدمات درج کرکے جیل بھیج دیا ضمانت پر رہائی کے بعد ہمیں دوبارہ تھانے طلب کیا گیا تو وہاں پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں اور جے یو آئی کے سینکڑوں علماء کرام کو موبائل فون سمیت جمع کیا گیا تھا اور ہم سے سب کے سامنے زبردستی کلمہ پڑھاگیا اور لائیو ویڈیو بنائی گئی اگلے روز اخباروں اور سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا کہ یہ قادیانی تھے جسے ہم نے مسلمان کیا انہوں نے کہا کہ یہ غیر اسلامی اور غیر قانونی فعل ہے جس پر ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے

کیونکہ جے یو آئی اور پیپلز پارٹی والے ضمنی الیکشن اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنی کامیابی کیلئے یہ جھوٹے الزامات لگارہے ہیں اور انکے خلاف ہم ہر قسم کی قانونی اور رواج کے مطابق کاروائی کریں گے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ضلعی صدر مطیع اللہ خان،ڈسٹرکٹ ممبران ملک زوہیب خان،حلیم زادہ وزیر،زعفران وزیر،حاجی وحید خان،تحصیل کونسلر معصوم وزیر،انور خان،سمیع اللہ خان،نیم ہاتھی خیل،غزالی،سابقہ امیدوار

صوبائی اسمبلی آصف الرحمن ودیگر مقررین نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن یہ ایک نازک معاملہ ہے اور بغیر کسی ثبوت کے کسی کو مرتد اور قادیانی قرار دینا مذہبی دہشت گردی ہے جسمیں ڈی ایس پی سمیت موجود سیاسی قائدین بھی برابر کے مجرم ہیں اگر یہ دونوں کارکن قادیانی ثابت ہوئے تو ہم ان کے خلاف پارٹی آئین کے مطابق بھی کاروائی کریں گے اور دعا سلام بھی نہیں کریں گے

لیکن اگر ان کے ساتھ یہ سب کچھ سیاسی بنایدوں پر کیا گیا ہے تو ہم ذمہ داروں کے خلاف کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے کیونکہ دین اور مذہبن کو سیاست کیلئے استعمال کرنا ناقابل معافی جرم ہے بعض مقرین نے تجویز دی کہ اسمبلی سطح پر قرارداد جمع کرکے معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر ضلعی صدر مطیع اللہ خان نے اعلان کیا کہ علماء کرام،مشران علاقہ اور وکلاء کے ساتھ مشاورت کرکے دو دن بعد دوبارہ جرگہ بلائیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…