بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

تین بار خاتون اول کا اعزاز رکھنے والی بیگم کلثوم نواز 1950 میں اندورن لاہور کے کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئیں،سوانح حیات

datetime 11  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی ) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ اور تین بار خاتون اول کا اعزاز رکھنے والی بیگم کلثوم نواز 1950 کو اندورن لاہور کے کشمیری گھرانے میں ڈاکٹر حفیظ بٹ کے ہاں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم مدرستہ البنات سے حاصل کی جبکہ میٹرک لیڈی گریفن سکول سے کیا۔انہوں نے ایف ایس سی اسلامیہ کالج سے کیا اور اسلامیہ کالج سے ہی 1970 میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ ادب سے گہرا لگا ؤہونے کے باعث انہوں نے 1972 میں فارمین کرسچیئن کالج سے

اردو لٹریچر میں بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی۔ انہوں نے اردو شاعری میں جامعہ پنجاب سے ایم اے کیا۔ کلثوم نواز نے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی تھی۔بیگم کلثوم نواز 2اپریل 1971 کو محمد نواز شریف سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔نوازشریف اور بیگم کلثوم نواز کے دو بیٹے حسن اور حسین نواز جبکہ دو بیٹیاں مریم نواز اور اسما نواز ہیں۔نوازشریف کے پہلی مرتبہ 6 نومبر 1990 کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر بیگم کلثوم نواز کو خاتون اول بننے کا اعزاز حاصل ہوا جو 18 جولائی 1993 تک برقرار رہا۔وہ 17 فروری 1997 کو دوسری مرتبہ خاتون اول بنیں۔ 12 اکتوبر 1999 کو فوجی آمر جنرل پرویز مشرف نے وزیر اعظم نواز شریف کا تختہ الٹ دیا اور انہیں بھیج دیا گیا۔نواز شریف سے عہدہ چھینا تو جانثار فصلی بٹیروں نے بھی آشیانے بدل لیے۔ امور خانہ داری نمٹانے والی خاتون بیگم کلثوم نواز کو تنہا اپنے شوہر کے حق میں آواز اٹھانا پڑی اور بیگم کلثوم مسلم لیگ (ن) کی صفوں میں مزاحمت کی علامت بن کر سامنے آئیں ۔انہوں نے نہ صرف شوہر کی رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا بلکہ مسلم لیگ (ن)کی ڈوبتی کشتی کو بھی سہارا دیا۔ انہوں 1999 میں مسلم لیگ (ن)کی صدارت سنبھالی اور لیگی کارکنوں کو متحرک کیا ۔ وہ 2002 میں پارٹی قیادت سے الگ ہو گئیں۔جون 2013 میں انہیں تیسری مرتبہ خاتون اول ہونے کا اعزاز حاصل ہوا جو 28 جولائی 2017 تک بر قرار رہا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…