اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

نواز شریف ٗ ان کی صاحبزادی مریم اور ان کے دامادکیپٹن ریٹائر محمد صفدر کی سزا معطلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت ٗ عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف ٗ ان کی صاحبزادی مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزا معطلی کیلئے دائر درخواستوں میں وکلاء صفائی کو (آج)بدھ کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف ٗ ان کی صاحبزادی مریم اور ان کے دامادکیپٹن ریٹائر محمد صفدر کی سزا معطلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ قانون میں

زیادہ سے زیادہ سزا14سال ہے ٗجسٹس اطہر من اللہ نے نیب اسپیشل پراسیکیوٹر سے مکالمہ کیا کہ نیب یہ پہلو مدنظر رکھے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس کا مطلب ہے ٹرائل کورٹ بھی زیادہ سے زیادہ سزا سے متعلق مکمل رضا مند نہ تھی، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ آپ نے خود ہی کہا تھا کہ شواہد اور میرٹ پر نہیں جائیں گے، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ بات میرٹ اور شواہد کی نہیں مخصوص حالات کی ہے، نیب نے بھی زیادہ سے زیادہ سزا کے بغیر ہی فیصلے کو تسلیم کرلیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اس حوالے سے عدالت کو اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کریں گے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اپنی باری پر آپ اس نکتے پر بھی ہمیں جواب دیں، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اگر میرٹ پر سننا ہے تو پھر اپیلیں سن لیں میں دستیاب ہوں، میں نے یہ نہیں کہا کہ دستیاب نہیں ہوں، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ ٹرائل روکنے کے حوالے سے رضا مندی دے دیں، ہم نے خواجہ حارث کی درخواست کو معقول پایا ٗ خواجہ حارث نے بتایا کہ ایون فیلڈ ریفرنس اثاثہ جات سے متعلق کیس تھا، ریفرنس میں معلوم ذرائع بتائے گئے نہ ہی اثاثوں کی مالیت۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق حقیقی ملکیت ثابت کرنا نیب کا کام نہیں، خواجہ حارث نے بتایا کہ جب نواز شریف کے والد تھے تو لندن فلیٹس میں رہتے تھے، بعد میں نواز شریف بھی اسی فلیٹ میں رہتے تھے،

فلیٹس کا قبضہ رضا مندی کے تحت تھا، نواز شریف کے خلاف معلوم ذرائع کا کوئی ثبوت نہیں، نواز شریف کو سزا اس بنیاد پر دی گئی کہ وہ جائیداد کے مالک ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کا نکتہ یہ ہے کہ نواز شریف کی حدتک ثابت نہیں ہو سکا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت(آج) بدھ تک ملتوی کر تے ہوئے وکلاء صفائی کو (آج ) بدھ تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…