ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

کلثوم نواز کوآخری وقت تک شوہر اور بیٹی کی جیل میں قید کا علم تھا یا نہیں ؟انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،اسلام آباد(سی پی پی )نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازآخر وقت تک نوازشریف اور بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں لا علم تھیں کہ وہ دونوں جیل میں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق حسین نواز نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ،حسین نوا ز نے انکشاف کیا کہ بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر اور بیٹی کے بارے میں لاعلم تھیں کہ وہ دونوں جیل میں ہیں۔حسین نواز کا کہنا ہے کہ جب سے ان کو ہوش آیا تھاوہ اشاروں میں بات کرنے کے قابل ہوگئی تھیں، وہ اکثر مریم نواز اور نواز شریف

کے بارے میں پوچھا کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ وہ بات کیوں نہیں کرتی ، گزشتہ روز بھی والدہ نے نواز شریف اور مریم نواز شریف کے بارے میں پوچھا تھا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورشریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں انہوں نے جمہوریت کے لئے بہت جدوجہد کی جبکہ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اللہ بیگم کلثوم نواز کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…