بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

’’بیگم کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق پراپیگنڈہ‘‘ اعتزاز احسن نے دل آزاری پر شریف خاندان سے معافی مانگ لی

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اعتزازاحسن نے شریف فیملی سے معافی مانگ لی۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے شریف خاندان سےبیگم کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق پروپیگنڈا کرنے پرمعافی مانگ لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میری وجہ سے شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی۔میں نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق شریف خاندان کی دل آزاری کی تھی۔ واضح رہے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے اس

وقت اس بات پر بیانات دیے تھے کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک شریف فیملی کا اپنا کلینک ہے ، ان کا جوبھی فرد بیمار ہوتا ہے اس کووہاں منتقل کردیا جاتا ہے۔ اس بیان پرشریف فیملی کی کافی دل آزاری ہوئی تھی تاہم آج بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اعتزاز احسن نے معافی مانگ لی ہے۔یاد رہے کہ اسی بیان کی بنا پر ن لیگ کی جانب سے صدارتی الیکشن میں اعتزاز احسن کی حمایت نہیں کی گئی تھی اور اپوزیشن اپنا مشترکہ صدارتی امیدوار کھڑا کرنے میں ناکام رہی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…