جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان فوجی افسران اور ان کے خاندانوں میں بہت مقبول 6ستمبر کی جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب میں شہباز شریف کیساتھ کیا ہوا؟ بلاول بھٹو کی فوج میں مقبولیت سب سے زیادہ نکلی !! تقریب کا آنکھوں دیکھا حال

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی مظہر برلاس اپنے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ 6ستمبر پاکستان کایوم دفاع ہے، ہر سال اس سلسلے میں جی ایچ کیو میں تقریب سجائی جاتی ہے۔ تقریب میں جنگی کارناموں کویاد کیا جاتا ہے۔ اپنے شہداکو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ خوشی کی بات یہ کہ اس مرتبہ پاکستانی قوم اور فوج نے مل کر یوم دفاع منایا۔ 6ستمبر کی شام ابتدا سے لے کر

آخر تک تمام فوجی افسران بڑے تپاک سے ملے۔ میں آئی ایس پی آر کا شکرگزار ہوںکہ انہوں نے مجھ ناچیز کو خصوصی اہمیت دی۔ اس مرتبہ ماحول تھوڑا مختلف تھا کیونکہ تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعظم کو مہمان خصوصی بنایا گیا تھا۔ یہاں پوری کارروائی تحریر نہیں کررہا بس آپ کو اتنا بتا دیتاہوں کہ شہبازشریف، خواجہ آصف، رانا تنویر حسین اور احسن اقبال نے ’’بڑے آرام‘‘ کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر سنی۔ یہ تمام ہستیاں سامعین میںشامل تھیں۔ تقریب میں بلاول بھٹوزرداری، راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیر ی رحمٰن، نوید قمر، شازیہ مری اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کے علاوہ کئی اور سیاستدان بھی موجود تھے۔ چند وفاقی وزرا بھی تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کووہاں موجود لوگوںنے بہت سراہا۔ ماحول بتارہا تھا کہ عمران خان فوجی افسران اور ان کے خاندانوں میں بہت مقبول ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پتا چلا کہ شہدا کی فیملیوں میں بلاول بھٹو زرداری بھی بہت مقبول ہیں۔ لوگ بہت دیر تک پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔ یہاں سب سے زیادہ غیرمقبول شہباز شریف دکھائی دیئے۔6 ستمبر کی شام وزیر اعظم عمران خان نے بالکل درست باتیں کیں۔ انہوں نے ٹھیک کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کو آگے لے جانا ہے۔ پاکستان پر اس وقت بہت اچھا وقت ہے کہ ملک کی سول قیادت، فوجی قیادت اور عدالتی قیادت صرف اورصرف پاکستان

کا سوچ رہی ہے۔ یہی ڈیپ اسٹیٹ تھیوری ہے۔ پاکستانی میڈیا کو بھی اس پر آنا پڑے گا جواس پر نہیں آئے گا،قوم اسے مسترد کردے گی۔ پاکستان کے شاعروں اور لکھاریوں کو بھی یہی تھیوری اپنانا پڑے گی۔ یہ تھیوری صرف وطن سے محبت سکھاتی ہے۔ وطن سے محبت کرنا ایمان کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…