اسلام آباد(این این آئی)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کی پاکستان ترسیلات میں اضافہ، صرف 2 ماہ میں کتنے ارب ڈالر بھیج دیئے؟ سٹیٹ بینک کے حیرت انگیز انکشافات ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ماہ میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مالی سال 19۔2018 کے ابتدائی 2 ماہ
میں ترسیلات ساڑھے 13 فیصد زائد بھیجی گئیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں ترسیلات زرکا حجم 2 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا، اگست کی ترسیلات جولائی کے مقابلے میں ساڑھے 5 فیصد زائد رہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب اور امارات سے 46، 46 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں، امریکا سے 31 کروڑ، برطانیہ سے 27 کروڑ ڈالرکی ترسیلات آئیں۔