کوہاٹ (نیوز ڈیسک) پاکستان تیل، گیس و دیگر معدنیات سے مالا مال ہے لیکن ضرورت ان خزانوں کو کھوجنے کی ہے، او جی ڈی سی ایل نے کوہاٹ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرکے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی ہے، تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے، واضح رہے کہ ابتدائی طور پر 22 ملین مکعب فٹ گیس اور 700 بیرل تیل یومیہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی
ملک کی سب سے بڑی کمپنی او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں نیا کنواں دریافت کیا ہے جہاں پر ابتدائی طور پر 22 ملین مکعب فٹ گیس اور 700 بیرل تیل یومیہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔ اس سلسلے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں وسیع پیمانے پر تیل و گیس کے ذخائر موجود ہیں جنہیں دریافت کرکے خام تیل کی درآمد پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے اس طرح قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو سکتی ہے۔