لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ کن نام نہاد پڑھے لکھے جاہلوں کے ہاتھ حکومت آ گئی ہے ،بارہ پاس گورنر23یونیورسٹیوں کے سربراہ بن گئے،احتساب کا ڈرامہ نہ دکھاؤ انتقام سے حکومت نہیں چلتی ،ریلوے کے دیانت دار افسروں کی بے عزتی بند کریں ،نئے پاکستان میں پیٹرول اور گیس مہنگی میٹرو کا کرایہ ڈبل کررہے ہیں ،پوچھتا ہوں کس ملک نے چندے سے ڈیمز بنائے ہم بھاشا ڈیم کی زمین خریداری کرکے گئے۔
قرض اتارو ں ملک سنواروں سکیم ہم نے شروع کی مگر قرض نہ اتر سکا ، عمران اپوزیشن کو دھمکیاں نہ دو اگر دھمکیاں دو گے توحکومت نہیں چلے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان کہتے کچھ کرتے کچھ ہو دوغلاپن منافقت لیڈروں کو زیب نہیں دیتا جھوٹ بولنے والا لیڈر نہیں بن سکتا ۔ کن نام نہاد پڑھے لکھے جاہلوں کے ہاتھ حکومت آ گئی ہے ،بارہ پاس گورنر23یونیورسٹیوں کے سربراہ بن گئے ہیں ۔احتساب کا ڈرامہ نہ دکھاؤ انتقام سے حکومت نہیں چلتی ۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کے دیانت دار افسروں کی بے عزتی بند کریں اور یہ جو شیخ رشید کہتے ہیں کہ ریلو میں سی پیک پر کوئی کام نہیں ہوا جھوٹ بول رہے ہیں ایم ایل ون مکمل کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان کا یہ حال ہے کہ پیٹرول اور گیس مہنگی میٹرو کا کرایہ ڈبل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں پوچھتا ہوں کس ملک نے چندے سے ڈیمز بنائے ہم بھاشا ڈیم کی زمین خریداری کرکے گئے۔قرض اتارو ں ملک سنواروں سکیم ہم نے شروع کی مگر قرض نہ اتر سکا ، عمران اپوزیشن کو دھمکیاں نہ دو اگر دھمکیاں دو گے توحکومت نہیں چلے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پ نے ہمارا الیکشن چوری کیاہے نہ دھرنے دئیے یا لاک ڈاؤن نہیں کئے کیونکہ لولی لنگڑی جمہوریت ہی چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر تجارت کہتا ہے
سی پیک کو ایک سال لیٹ کرو وہ دوست ملک سے تعلقات خراب کرناچاہتے ہیں۔پوچھتا ہوں کس ملک نے چندے سے ڈیمز بنائے ہم بھاشا ڈیم کی زمین خریداری کرکے گئے ،ڈیمز چاہتے ہیں سی این جی ریلوے کی کمائی چندہ مانگ کر کیا موٹروے اور انڈر پاس کیا چندہ مانگ کرکرتے ہیں ۔ انہوں نے این اے 131میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے کہاکہ ایک مرتبہ پھر پھر سچ اور جھوٹ کا معرکہ ہوگا جو پچیس جولائی کو ہو چکا کے جس میں عمران خان ہار گیا سچ جیت گیا تھا ۔
ہمارے دونوں ایم پی ایز جیت گئے لیکن عمران خان کو جتوایاگیااور ہارنے پر کہاکہ ووٹنگ کا تناسب پانچ فیصد پر ہم نے ہاتھ رکھا تو مکر گئے اور بھاگ گئے ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا،ملک کی اعلی ترین عدالت گئے لیکن دوبارہ گنتی کی اجازت نہیں ملی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو کہتا ہوں جیت گئے تو اسی سیٹ سے حلف اٹھاؤ وہ تھیلے کھلوائیں گے،اگر وہ جیتے تو حلقہ نہ چھوڑتے دال کالی نہیں پوری دال ہی کالی ہے،عمران خان کہتے کچھ کرتے کچھ ہو دوغلاپن منافقت لیڈروں کو زیب نہیں دیتا
جھوٹ بولنے والا لیڈر نہیں بن سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جھوٹ بولتے اور سازش کرتے کرتے وزیر اعظم تک پہنچا دئیے گئے اب بھی ہوش کے ناخن لے کر سنجیدگی سے کام لیں ۔ملک تماشوں اور کاسمیٹکس یا بونگیو سے کام نہیں چلے گا جس دن سے آئے جھوٹ بول رہے ہو،الیکشن لوٹ لو اور اپوزیشن احتجاج بھی نہ کرے وہ آستینیں چڑھا کر اپوزیشن کے خلاف چڑھ دوڑے جو سیاسی بلوغت کا مظاہرہ نہیں ،جوہری طاقت کا وزیر اعظم اس طرح نہیں کرتا ،پھر کہتے ہیں وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہوں گا
پہلے سر اب پورا جسم لے گئے پہلے دو ملازم کاکہاپھر پانچ سو سے زائد ملازم نکالے تو کہاں گئے کدھر لگائے ڈرامے بند کرو کام کرو ۔انہوں نے کہاکہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال کر سیاسی انتقام شروع کر دیا،احتساب کا ڈرامہ نہ دکھاؤ انتقام سے حکومت نہیں چلتی ۔چین کے وزیر خارجہ آئے تو اسلام آباد کے ائیرپورٹ پر وزیر خارجہ نہیں گیا۔