جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی برقرار رہا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کو ترجیع دینے کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس مزید170.72پوائنٹس کی کمی سے 40684.05پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 57.70فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو58ارب18کروڑ 96لاکھ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑااور حصص کی لین دین کے لحاظ سے

کاروباری حجم بھی صرف11کروڑ25لاکھ52ہزار شیئرز تک محدود رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اورگزشتہ ہفتے کی شدید مندی کے اثرات پیر کو ابتدائی اوقات میں بھی دیکھنے میں آئے اور سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری کے بجائے سرمایہ نکالنے کو ترجیع دیتے ہوئے حصص دھڑا دھڑ فروخت کرنے لگے جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت آتی گئی اورٹریڈنگ کے دوران انڈیکس485پوائنٹس کی کمی سے40369 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد ازاں نچلی سطح پر آئی ٹریڈنگ کے دوران قیمتوں پر حصص کی خریداری سے ریکوری بھی آئی اور انڈیکس40927پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا لیکن زبردست اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 170.72پوائنٹس کی کمی سے 40684.05پوائنٹس پربندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 101.66پوائنٹس کی کمی سے 19999.75پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس225.77پوائنٹس کی کمی سے 68557.69پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئر انڈیکس205.15پوائنٹس کی کمی سے29773.17پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر357کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے133کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں

اضافہ ہوا لیکن اس کے مقابلے میں206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی ہوئی اور18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ بیشترکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں93ارب62کروڑ 23لاکھ روپے کمی ہوئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر84کھرب29ارب8کروڑ3لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم صرف11کروڑ25لاکھ52ہزار شیئرز تک محدود رہا

جو جمعہ کے12کروڑ8لاکھ64ہزار شیئرز کے مایوس کن کاروباری حجم سے بھی کم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے لحاظ سے مری بریوری کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 29.51روپے اضافے سے766.18روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت 17.20روپے اضافے سے1820روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت374.47روپے کمی سے7124.53روپے اوررفحان میظ کے حصص کی

قیمت 200روپے کمی سے7600روپے پربند ہوئی۔گزشتہ روزیونٹی فوڈزکی سرگرمیاں96لاکھ 56ہزارر شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جب کہ دیگر کمپنیوں میں فوجی فوڈز،ٹی آر جی پاکستان ،اینگرو پولیمر،فوجی سیمنٹ ،پاک انٹر بلک ، ڈیسکون آکسی چیم ،پاک الیکٹران ،کے الیکٹرک اور صدیق سنز کے حصص کا نمایاں کاروبار ہوا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان غالب رہنے کا امکان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…