اسلام آباد (این این آئی) وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں چینی سفیر نے پاکستان میں سی پیک کے تحت آئل ریفائنری
بنانے کی پیشکش کی۔ چینی سفیر نے پاکستان میں تیل اور گیس کی بڑی پائپ لائنز بنانے کی بھی پیشکش کی۔ چینی سفیر نے وفاقی وزیر سے سی پیک کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سی پیک کے تحت تیل گیس کی تلاش ، پیٹرولیم ٹرانسپورٹیشن اور پروسینگ پر تبادلہ خیال ہوا۔