اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کو محدود نہیں کرنا چاہتے ، اگر کوئی تیسرا ملک اس منصوبے میں شامل ہو جائے تو سرمایہ کاری میں مزید بہتری آئے گی ، سی پیک منصوبے میں 40 ارب ڈالر کے منصوبے شامل ہونے والے ہیں ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو مزید پھیلایا جا رہا ہے ، ہم اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اگر کوئی تیسرا ملک اس منصوبے میں شامل ہونا چاہے تو
وہ ہو سکتا ہے ، کچھ دوست ممالک نے اس منصوبے پر اپنی دلچسپی کو ظاہر کیا ہے ، سی پیک پاکستان کے مفاد میں ہے لیکن اس کو محدود کرنے سے ہم اس سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا سکتے ، اس منصوبے میں 40بلین ڈالر کے منصوبے شامل ہونیو الے ہیں ۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر کوئی تیسرا ملک شامل ہو جائے تو سرمایہ کاری میں مزید بہتری آسکتی ہے ، پاکستان کو فائدہ فری انڈسٹریل زون سے آنا ہے جس پر حکمت عملی بنائی جارہی ہے ، حکومت سی پیک کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے ،