اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی (فری یونٹس) کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیاہے، ایک موقر قومی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزارت توانائی نے ملک میں واپڈا ملازمین کو فراہم کی جانے والی بجلی اور حکومتی خزانے پر مالی بوجھ کے بارے میں رپورٹ وزیراعظم عمران خان
کو پیش کی، اس رپورٹ کے مطابق واپڈا کے ملازمین پانچ ارب روپے سالانہ کی مفت بجلی استعمال کر رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے آئندہ چند دنوں میں اہم اعلان متوقع ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حکومتوں نے واپڈا ملازمین کی فری یونٹس بجلی سپلائی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اس پر عملدرآمد نہ کیا جا سکا۔