اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

شہروں میں بنی سرکاری اراضی پر افسران و حکام کی رہائشگاہیں کتنی مالیت کی ہیں؟وزیراعظم عمران خان ایسے اعدادوشمار سامنے لے آئے کہ جان کر قوم کے پیروں تلے سے زمین نکل جائیگی

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کو سرکاری رہائشگاہوں کے حوالے سے رپورٹ مل گئی، سرکاری رہائش گاہوں و قیمتی اراضی کی کتنی قیمت ہے، وزیراعظم نے اعدادوشمار قوم کے سامنے رکھ دئیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل سرکاری رہائش گاہوں اور قیمتی اراضی کے حوالے سے رپورٹ کی تھی جو کہ ان کو موصول ہو گئی ہے۔

سرکاری رہائش گاہوں و قیمتی اراضی کی کتنی مالیت کی ہے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے قوم کے سامنے اعدادوشمار رکھتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ سرکاری رہائش گاہوں اور اراضی سے متعلق مجھ تک پہنچنے والے 90فیصد اعدادوشمار کے مطابق صرف شہری زمین اور اس پر بنی عمارتوں کی قیمت تین سو بلین روپے سے زائد ہے۔ وزیراعظم کے جاری ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ مجھے پنجاب ، کے پی کے اور وفاقی علاقوں میں سرکاری اراضی پر بنی رہائشگاہوں کی 90 فیصد تفصیل موصول ہو گئی ہے ، یہ اعداد و شمار انتہائی حیران کن ہے ، اس میں 34 ہزار 459 کینال دیہاتی اور 17 ہزار 35 کنال شہری زمین ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کستان کو قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے عالمی اداروں سے مدد لیناپڑتی ہے اور ایسا ملک کیسے تین سو ارب روپے ایک جگہ منجمد کر سکتاہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے محکمہ بلدیات کو مراسلہ جاری کر کے تفصیلات مانگ لیں‘مراسلہ کے مطابق اسٹیٹ افسروں نے بلدیات کمشنر آفس، ڈی سی آفس،میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر محکموں کے افسروں سے دو روز میں رپورٹ طلب کی ہے‘‘ عبدالعلیم خان سرکاری بنگلوں اور رہائش گاہوں کی مالیت سے متعلق رپورٹ پر بریفنگ وزیراعظم عمران خان کو دیں گے‘ تاہم سرکاری بنگلوں اور رہائش گاہوں کی نیلامی کا حتمی فیصلہ

وفاقی حکومت ہی کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم کا حصہ بننے کیلئے سیکریٹری بلدیات عارف انوار بلوچ سے افسروں کے زیراستعمال عالیشان رہائش گاہوں اور ریسٹ ہاوسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔ پنجاب حکومت نے 10 مرلہ سے 5 کنال یا اس سے زائد کی رہائش گاہوں کا تخمینہ لگانیکی ہدایت کردی۔ حقائق پر مبنی کوائف کا سرٹیفکیٹ

سیکشن آفیسر سٹیٹ کوجمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکرٹری بلدیات سرکاری افسران کے زیر استعمال بنگلوں اور رہائش گاہوں کی رپورٹ سینئر صوبائی وزیر کو پیش کریں گے عبدالعلیم خان سرکاری بنگلوں اور رہائش گاہوں کی مالیت سے متعلق رپورٹ پر بریفنگ وزیراعظم عمران خان کو دیں گے‘ تاہم سرکاری بنگلوں اور رہائش گاہوں کی نیلامی کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت ہی کرے گی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…