پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

حکومت نے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے بڑا اعلان کر دیا گیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر، یوریا کھاد کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کھاد درآمد کرنے کا بھی فیصلہ، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی میں اہم فیصلے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے سٹیک ہولڈرز سے مزید تجاویز طلب کر لی ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر

کی زیر صدارت آج ہونیوالے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں جس میں گیس کی قیمتوں کا فیصلہ مؤخر کر دیاگیا ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں اقتصادی رابطہ کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے کے لیے گائیڈ لائنز طے کرلی ہیں تاہم گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔اجلاس میں کھاد فیکڑیوں کو 50 فیصد مقامی گیس اور 50 فیصد ایل این جی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایل این جی کا 50 فیصد بل کھاد کمپنیاں ادا کریں گی جب کہ 50 فیصد حکومت ادا کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کھاد فیکڑیاں پوری صلاحیت کے مطابق کھاد پیدا کریں گی جب کہ یوریا کھاد پوری کرنے کے لیےایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق حکومت گیس سیکٹر کو تباہ کر کے گئی ہے۔ سابق حکومت 156ارب روپے کا خسارہ گیس سیکٹر میں چھوڑ کر گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھاد کے حوالے سے سبسڈی کا معاملہ وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھا جائے گا۔واضح رہے اس سے قبل میڈیا پر آنیوالی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 46فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد عوامی و سیاسی سطح پر اس حوالے سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافہ سامنے آچکا ہے ۔ بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں سامنے آنے پر سیاسی جماعتوں نے اس پر شدید تنقید کی تھی جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے بھی تنقید سامنے آرہی تھی ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…