ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

شریف خاندان اپنے پاپ دھونے کیلئے ریکارڈ جلاتا رہے گا۔۔۔لگام ڈالنے کیلئے اب یہ کام کرنا ہوگا، اوریا مقبول جان نے پی ٹی آئی حکومت کو اہم مشورہ دیدیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری ریکارڈ جلانے کا رواج صرف وفاق اور پنجاب میں ہے ، سرکاری ریکارڈ جلانے سے لاہور میں قبضہ گروپ متحرک ہوئےہیں ۔ان خیالات کا اظہار سینیئر تجزیہ کار اوریامقبول جان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں واقع علی ٹاور کی چھٹی منزل حکومت پنجاب نے کرائے پر لی ہوئی تھی اور حکومت پنجاب اس کا کرایہ ادا کرتی تھی،آگ ٹھیک اس عمارت میں لگی جہاں پر سرکاری

ریکارڈ موجود تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ جلنے کے بعد تحقیقات میں اس شخص تک پہنچنا چاہئے جس کو اس ریکارڈ کے جلنے سے فائدہ ہوا ہے،اس سے ملزم کا پتہ چل جائے گا اور اگر نہ بھی چلے تو اس شخص کو تو سزاد ی جاسکتی ہے جس کو ریکارڈ جلنے سے فائدہ ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاغذ کی فائل پر پابندی لگانے اور تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے ایسے واقعات کا سد باب ہو سکتاہے۔واضح رہے کہ اس عمارت میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…