اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایمبولینس کیلئے وی آئی پی پروٹوکول اور سکیورٹی کی گاڑیاں روکنے کا حکم جاری ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حکم جاری کیا ہے کہ ایمبولینس کو راستہ دینے کیلئے وی آئی پی موومنٹ روک دی جائے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایمبولینس کو ہر صورت راستہ دیا جائے پھر چاہے وہ میری اور سکیورٹی پر مامور گاڑیاں بھی ہوں، ایمبولینس گزرتے ہوئے
تمام گاڑیاں سڑک کے کنارے روک دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہایمبولینس کو راستہ دینا ہر ایک کی ترجیح ہونی چاہئیے اور ہمیں یہ کلچر عام کرنا ہوگا۔ جس کے لئے سب سے پہلے خود عملی اقدامات کروں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان اور تبدیلی کو عملی شکل دیں گے۔وزیراعظم عمران خان سے وابستہ تمام اُمیدیں پوری ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام وسائل پر صرف عوام کا حق ہے۔ عوام کو ان کے وسائل واپس کرنے کے لیے ہم آخری حد تک جائیں گے۔