اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی محکمہ صحت پنجاب نے عوامی شکایات کیلئے ہسپتال ٹال فری کال سروس کا آغاز کر دیا ۔شہری0800-99000پرکال کر کے شکایات درج کروا سکیں گے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ہیلپ لائن محکمہ صحت اور انفارمیشن بورڈ کے تعاون سے بنائی گئی ہے ۔ ہیلپ لائن سنٹر ہسپتال کا ذمے دار شکایت کنندہ سے خود رابطہ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ہسپتال میں مریضوں اور لواحقین سے اچھا سلوک کیا جائے گا ۔ایمر جنسی میں شکایت کی نگرانی خود کروں گی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ایک نجی ہسپتال میں دوران زچگی خاتون کی موت واقع ہونے نے چیف جسٹس نے نوٹس لیا تھا جس میں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد، سیکرٹری صحت، ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ کو طلب کیا گیا تھا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاملے پرخودکمیٹی قائم کرکے تحقیقات کرائوں گا۔