جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’لوگ میرا مذاق اُڑائیں گے لیکن میں اپنے ملک کیلئے صرف یہ ہی کر سکتا ہوں‘‘ دبئی میں ٹیکسی چلانے والا پاکستانی ڈیم فنڈ میں عطیہ دیتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈ جمع کرانے کی اپیل کی، وزیراعظم کی اس اپیل کو سن کر متحدہ عرب امارات میں ٹیکسی چلانے والے پاکستانی شہری محمد یونس فنڈ میں عطیہ دیتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا، عمران خان کی اپیل پر ہر کوئی ایک دوسرے بڑھ کر رقوم جمع کرانے کا اعلان کر رہا ہے،

ایسے میں دیار غیر میں محنت مزدوری کرنے والا یہ پاکستانی ڈرائیور بھی پیچھا نہ رہا، محدود آمدن ہونے کے باوجود محمد یونس نے فنڈ میں عطیہ جمع کرانے کا فیصلہ کیا، اس نے اپنی جیب سے 190 درہم اس فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ اس نے ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ میں اتنی معمولی سی رقم دے رہا ہوں لوگ اس پر میرا مذاق اڑائیں گے انہوں نے یہ رقم دکھائی بھی، اس موقع پر پاکستانی ڈرائیور نے کہا کہ لوگ اس فنڈ کے لیے لاکھوں کروڑوں روپے دے رہے ہوں گے لیکن میں اتنا ہی دے سکتا ہوں، اس پاکستانی ڈرائیور نے بتایا کہ اسے پندرہ تاریخ کو تنخواہ ملتی ہے لیکن وہ اپنے جیب خرچ سے پیسے نکال کر پاکستان بھیج رہا ہے یہ کہتے ہوئے یہ محب وطن پاکستانی آبدیدہ ہو گیا۔ اس نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ باہر کے لوگ جب ہماری گاڑی میں بیٹھتے تھے تو ہمیں باتیں سناتے تھے کہ ہمارا وزیراعظم چور ہے لیکن جب سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں ہم سے لوگوں کا رویہ تبدیل ہو گیا ہے، اس نے کہا کہ مجھے بھی وزیراعظم عمران خان سے بہت سی امیدیں ہیں۔  وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈ جمع کرانے کی اپیل کی، وزیراعظم کی اس اپیل کو سن کر متحدہ عرب امارات میں ٹیکسی چلانے والے پاکستانی شہری محمد یونس فنڈ میں عطیہ دیتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا، عمران خان کی اپیل پر ہر کوئی ایک دوسرے بڑھ کر رقوم جمع کرانے کا اعلان کر رہا ہے، ایسے میں دیار غیر میں محنت مزدوری کرنے والا یہ پاکستانی ڈرائیور بھی پیچھا نہ رہا

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…