سرگودھا(آن لائن) حکومت نے ملک بھر کے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ آئندہ اپنے محکمہ کی سرکاری ڈاک کی ترسیل پاکستان پوسٹ کے ذریعے کریں تاکہ خزانہ کو فائدہ پہنچ سکے اس وقت ملک بھر میں زیادہ تر سرکاری محکمے پرائیویٹ کوریئر سروسز کے ذریعے ڈاک کی ترسیل کرتی ہیں جس کی وجہ
سے محکمہ ڈاک کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے حکومت نے ملازمین کی تنخواہیں اور محکمہ ڈاک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ ڈاک کی ترسیل صرف اور صرف پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے کی جائے تاکہ قومی ادارے کو مالی فائدہ پہنچے۔