سرگودھا(آن لائن) حکومت نے 5 لاکھ تک آمدن والے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سروے شروع کردیا ہے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں ایسے تعلیمی ادارے کام کررہے ہیں جن کی سالانہ آمدن کروڑوں روپے ہے مگر ٹیکس نہ ہونے کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے جس پر حکومت نے ایسے تمام تعلیمی اداروں کو جن کی آمدن 5 لاکھ روپے سے
زائد ہے کو ٹیکس نیٹ میں لاکر ان سے ٹیکس وصولی کا فیصلہ کیا ہے سروے میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ بعض تعلیمی ادارے ماہانہ فی بچہ 10 سے 15 ہزار روپے وصول کرتے ہیں جبکہ کم سے کم شرح فی بچہ تقریباً 2000 روپے ماہانہ ہے اس لحاظ سے یہ تعلیمی ادارے سالانہ کروڑوں کما رہے ہیں مگر حکومتی خزانہ میں ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔