اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کے تحریک انصاف کے اہم رہنماء میجر (ر) طاہر صادق کے خاندان میں سے کسی کو ٹکٹ دینے سے انکار پر تنازعہ کھڑاہوگیا،طاہر صادق کا حیرت انگیز اعلان

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک ( آئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور حلقہ این اے 56 سے تحریک انصاف کے امیدوار ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں صرف وزیر اعظم عمران خان کا نظریہ چلے گا کسی کی منافقت نہیں چلے گی منافقت کرنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں ہے ۔

کسی ایک شخص کے آنے جانے سے تحریک انصاف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ، انہوں نے یہ بات تحریک انصاف کے مقامی عہدے داروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس سے تحریک انصاف ضلع اٹک کے صدر قاضی احمد نے بھی خطاب کیا اور انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں بعض لوگوں نے غلط تاثر دیا ہے ہم ہر اس شخص کا ساتھ دینگے جس کو وزیر اعظم عمران خان نامزد کریں گے ، این اے 56 کے لئے عمران خان نے ملک امین اسلم کو امیدوار بنایا ہے اور ہم سب عہدیدار امین اسلم کو کامیاب کرائینگے ۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ وہ عمران خان کے وژن کے ساتھ ہیں ۔ اب تحریک انصاف میں منافقت نہیں چلے گی اور یہاں پر کچھ لوگ منافقت کر رہے ہیں ۔ پارٹی میں وہی رہے گا جو عمران خان کے ساتھ چلے گا ۔ ایسے لوگوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ہے جو عمران خان سے وعدہ خلافی کر رہے ہیں ۔ کسی ایک شخص کے آنے جانے سے پارٹی کوفرق نہیں پڑے گا ۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد بجلی ، گیس اور تھانہ کچہری کے مسائل حل کیے جائینگے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے اٹک کے اہم رہنماء میجر (ر) طاہر صادق کے خاندان میں سے کسی کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ہے اور امین اسلم کو جب سے پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے تحریک انصاف اٹک کے درمیان اختلافات پائے جائے رہے ہیں اور میجر(ر) طاہر صادق نے ملک امین اسلم کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…