منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف اور مریم نواز لیگی حکومت میں جیل گئے ، حکومت دھاندلی کے ا لزامات پر تعاون کیلئے تیار،اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا لگایا گیا حیران کن ہے،نواز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ (ن)کی حکومت میں جیل گئے ،تاریخ میں اتنے کم وقت میں کسی نے اتنا پیسہ نہیں بنایا،پیسوں کے حساب سے یہ سزا اور پیشیاں انتہائی کم ہیں،دھاندلی کے الزامات پر اپوزیشن سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں لیکن اپوزیشن آج تک نہیں بتا سکی کہ دھاندلی کہاں ہوئی ؟،

صرف سیاست کیلئے دھاندلی کے الزامات لگا ئے جارہے ہیں ،لیگی حکومت نے گیس، بجلی اور کھاد کے شعبوں کا بیڑہ غرق کردیا ہے،ہم ملکی کشتی کو ساحل پر لانے کے اقدامات کر رہے ہیں،اپوزیشن ارکان کو چاہئے ڈیمز فنڈ میں کم از کم ایک، ایک ہزار ڈالر دیں، یقین دلاتے ہیں ان کے پیسے ڈیمز کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا لگایا گیا حیران کن ہے،نواز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ (ن)کی حکومت میں جیل گئے ،تاریخ میں اتنے کم وقت میں کسی نے اتنا پیسہ نہیں بنایا،پیسوں کے حساب سے یہ سزا اور پیشیاں انتہائی کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات پر اپوزیشن سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں لیکن اپوزیشن آج تک نہیں بتا سکی کہ دھاندلی کہاں ہوئی ؟۔چودھری فواد حسین نے کہاکہ اپوزیشن یہ نہیں بتاسکی کہ کس چیز کی تحقیقات کی جائیں؟۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو یہ نہیں پتا کہ کہاں سے پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا؟۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بتائے کہ انتخابات میں کیا دھاندلی ہوئی ہے،اپوزیشن صرف سیاست کرنے کیلئے دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ احسن اقبال نے کبھی 30،35سال سے کم پالیسی کبھی نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت گردشی قرضوں کے حوالے سے معاملہ حل کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے جو وعدے کیے گئے ہیں پورے کریں گے،

سی پیک کے تحت منصوبوں کو مزید موثر اور شفاف بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیس، بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ،مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے گیس، بجلی اور کھاد کے شعبوں کا بیڑہ غرق کردیا ہے،ہم ملکی کشتی کو ساحل پر لانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چندہ مانگتے ہیں تو وہ عوام کو یقین ہوتا ہے کہ صحیح جگہ استعمال ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمار اخیال تھا کہ اپوزیشن اراکین تنقید کی بجائے ڈیم فنڈز میں رقم دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو چاہیے کہ وہ ڈیمز فنڈ میں کم از کم ایک، ایک ہزار ڈالر دیں، انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے پیسے ڈیمز کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…