ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کون سے منصوبے بنانے ہیں ؟فہرست ہمیں دیں، چین کے بعد ایک اور ملک پاکستان کی مدد کو آن پہنچا،شاندار اعلان کردیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( آن لائن ) جنوبی کوریا کے سفیر سنگ کیو کواک نے خیبرپختونخوا میں پانی، نکاس آب، سفری سہولیات، دیہی اور شہری علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کا ارارہ ظاہر کردیا۔انہوں نے پشاور میں دورے کے دوران حکومت سے باقاعدہ منصوبوں سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا کہا۔ جوبی کورین وفد نے وزیر سیاحت عاطف خان، وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور وزیرورکس

اکبر ایوب خان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سے امور پر بات چیت کی جس میں توانائی، ٹرانسپورٹیشن، پانی اور سینیٹیشن سمیت دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شامل تھے۔کورین وفد نے توانائی اور پاور کے سیکریٹری ظاہر علی شاہ اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سیکریٹری ظاہر شاہ سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر پشاور میں جنوبی کوریا کے آنری کونصل جنرل بھی موجود تھے۔اجلاس میں صوبے کے اندر جاری اور تکمیل شدہ منصوبوں کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی ۔اس حوالے سے کورین وفد نے حکومت کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت خیبرپختونخوا میں مختلف منصوبوں پر گرانٹ دینے کے لیے تیارہے جس کے لیے مقامی حکومت باقاعدہ پرپوزل ارسال کرے۔اس ضمن میں کورین وفد نے پشاور حکومت کے عہدیدارن کو 2 ہفتے کے دورے کی دعوت بھی دی۔کورین وفد نے سینئر وزیر سے 545 میگا واٹ کائیکا، 215 میگا واٹ اسریٹ کیڈم، 197 میگا واٹ کلام اسریٹ اور 496 میگا واٹ لو سپاٹ ویلوی ہائیڈرو پراجیکٹ سمیت کورین کمپنی کے تحت جاری منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔دوسری جانب وزیر نے وفد کو حکومتی حمایت اور تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔اس ضمن میں انہوں نے کورین کمپنی کے منصوبے 215 میگا واٹ اسریٹ کیڈم ہائیڈرو منصوبے میں بھرپور تعاون کایقین دلایا اور کہا کہ واپڈا سے 496 میگا واٹ لو اسپاٹ ویلو منصوبہ لے کر کورین کمپنی کے حوالے کیا جائے گا۔

کوریا کے سفیر نے سینئر وزیر کی پیش کردہ سفارشات کو قبول کرتے ہوئے کورین کمپنیوں کے سماجی فنڈز کو پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے استعمال کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔انہوں نے حکومت سے بدھسٹ اسٹوپا کی ازسرنو بحالی اور طویل العمیاد بنیادوں پر اس کی دیکھ بحال کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے سفارشات پیش کرنے کا کہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…