اٹھارہ ہزاری ( آن لائن ) زیادتی کا شکار غریب خانہ بدوش لڑکی کو دوبارہ اغواء4 کرنے کا واقعہ،مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے خاندان کے سربراہ کے خلاف قبرستان میں گدھا باندھنے کے الزام میں کارروائی شروع کر دی گزشتہ روز پولیس نے موضع پیروانہ شمالی کے کٹیا قبرستان میں رہنے والے خانہ بدوش خاندان کے سربراہ محمد نواز کو یہ کہہ کر گرفتار کر لیا کہ
تم گدھا باندھ کر قبرستان کی بیحرمتی کر رہے ہو تاہم بعد میں پولیس نے اسے راستے میں رہا کر کے تھانہ میں اس بارے مخالفین کی درخواست کی انکوائری میں شامل ہونے کا حکم دے دیا محمد نواز زیادتی کا شکار لڑکی (ل۔ر)کے مقدمہ کے مدعی اور لڑکی کے دادا ہیں مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان جیل میں ہیں جبکہ نواز نے پولیس کو درخواست دے رکھی ہے کہ ملزمان کے دس سے زائد مسلح حامیوں نے صلح نہ کرنے پر متاثرہ لڑکی کو دوبارہ زبردستی اغواء4 کرنے کی کوشش کی ہے پولیس نے مںینہ رشوت اور ایک ایم پی اے کے دباؤ کیوجہ سے اس واقعہ کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے مدعی کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے اس بارے میں تھانہ اٹھارہزاری کے اے ایس آئی عباس رضا نے بتایا کہ وہ باقی معاملے سے لاعلم ہیں مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی مخالف کی درخواست پر شروع ہوئی جس میں انصاف کیا جائے گا۔ زیادتی کا شکار غریب خانہ بدوش لڑکی کو دوبارہ اغواء4 کرنے کا واقعہ،مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے خاندان کے سربراہ کے خلاف قبرستان میں گدھا باندھنے کے الزام میں کارروائی شروع کر دی گزشتہ روز پولیس نے موضع پیروانہ شمالی کے کٹیا قبرستان میں رہنے والے خانہ بدوش خاندان کے سربراہ محمد نواز کو یہ کہہ کر گرفتار کر لیا کہ تم گدھا باندھ کر قبرستان کی بیحرمتی کر رہے ہو تاہم بعد میں پولیس نے اسے راستے میں رہا کر کے تھانہ میں اس بارے مخالفین کی درخواست کی انکوائری میں شامل ہونے کا حکم دے دیا