ٓاسلام آباد(آن لائن)ایف بی آر نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے نان فائلرکے خلاف گھیرا تنگ کرلیا ہے، پہلے مرحلے میں پراپرٹی میں 10ہزارسے زائد نان فائلر سرمایہ کاروں کی فہرست مرتب کی گئی ہے جس کے خلاف جلد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایف بی آر کے باوثوق ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے ڈیٹا کے مطا بق گزشتہ ایک سال میں 46000سے زائد افرادنے
پراپرٹی میں 552ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے ان افراد میں سے 10ہزار نان فائلر میں جبکہ باقی 36ہزار افراد میں ایسے لوگ شامل ہیں جنہوں نے موجودہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ان تمام دفاتر کو بھی آگاہ کردیا ہے ان افراد کے خلاف کاروائی وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے ساھت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد کی جائیگی ۔