جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بجلی کا شارٹ فال اور گردشی قرضہ پی ٹی آئی حکومت کیلئے درد سر بن گیا، شارٹ فال 6200میگا واٹ ، گردشی قرضہ1200ارب سے بھی تجاوز ،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )ملک میں بجلی کا شارٹ فال اور گردشی قرضہ پی ٹی آئی حکومت کے لئے درد سر بن گیا ہے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6200میگا واٹ جبکہ گردشی قرضہ1200ارب سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ بلکہ آئی پی پیز نے عدم ادائیگیوں پر ملک بھر میں مزید بجلی بنانے کے کارخانے بند کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

حکومت نے آئی پی پیز کے 430ارب روپے سے زائد کیا دائیگیاں کرنا ہیں جس کی وجہ سے آئی پیز مالی بحران کا شکار ہیں۔ آئی پی پیز حکام نے آن لائن کو بتایا کہ اگر انہیں بر وقت 100سے150ارب روپے کی ادائیگیاں نہ کی گئیں تو وہ مزید پاور پلانٹس بند کر دیں گے۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کا سلسلہ شروع نہ ہوا تو مسم سرما میں بجلی بحران مزید شدت اختیار کر جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے تاحال آئی پی پیز اور دیگر گردشی قرضہ بارے کوئی بھی جامع پلان نہیں بنایا ہے۔ جس کی وجہ سے معاملات مزید خراب ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کے 20دن میں گردشی قرضہ میں 16ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اگر ملک میں لوڈ شیڈنگ نہ ہوئی تو یہ رقم 30ارب روپے سے بھی زائد ہو چکی ہوتی۔ اس وقت ملک کے شہری علاقوں میں 10سے12گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں12سے16گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال اور گردشی قرضہ پی ٹی آئی حکومت کے لئے درد سر بن گیا ہے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6200میگا واٹ جبکہ گردشی قرضہ1200ارب سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ بلکہ آئی پی پیز نے عدم ادائیگیوں پر ملک بھر میں مزید بجلی بنانے کے کارخانے بند کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ حکومت نے آئی پی پیز کے 430ارب روپے سے زائد کیا دائیگیاں کرنا ہیں جس کی وجہ سے آئی پیز مالی بحران کا شکار ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…