جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’یہ ملک ہے، شوکت خانم ہسپتال نہیں‘‘ ملک چندوں سے نہیں چلتے چندے کے بجائے یہ کام کرو، ن لیگ کے اہم رہنما مشاہد اللہ خان نے عمران خان کو مشورہ دیدیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان کی ڈیمز کے لیے فنڈز کی اپیل پر ن لیگ کے رہنما مشاہد اللہ نے کہا کہ ’’یہ ملک ہے، شوکت خانم ہسپتال نہیں‘‘ ملک چندوں سے نہیں چلتے چندے کے بجائے یہ کام کرو، مشاہد اللہ خان نے عمران خان کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دیا کہ ملک اس طرح نہیں چلتے بلکہ ان کو دیگر عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ پاکستانی برآمدات میں اضافہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانیوں سے ڈیم بنانے کے لیے فنڈز دینے کی اپیل کر دی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ڈیمز پاکستان کے بہت ضروری ہیں، ہمیں اس مقصد کے لیے باہر سے کوئی قرضہ نہیں دے گا، ہمیں اپنے ہی وسائل سے یہ ڈیمز بنانے ہیں، اورسیز پاکستانیوں سمیت سب ڈیمز کے لیے جہاد شروع کریں، ڈیمز بنانے کے لیے آج جہاد شروع کرنا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، پاکستان کے پاس صرف تیس دن کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، آج پانی کم ہو کر فی کس ہزار کیوسک رہ گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ڈیم نہ بنائے گئے تو 2025ء میں پاکستان بنجر ہو جائے گا، پاکستان کو خشک سالی کا سامنا ہو گا، پاکستان اور دنیا بھر سے پاکستانی دل کھول کر فنڈز دیں، عمران خان نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت کروں گا اور آپ کا دیا ہوا یہ پیسہ ڈیمز کی تعمیر میں ہی لگے گا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت ڈالرز چاہئیں امداد ڈالرز کی صورت میں کریں، نیلم جہلم پراجیکٹ میں بھی صرف پیسے نہ ہونے کے باعث دیر ہوئی ہے، اورسیز پاکستانیز کسی بھی ملک میں ہیں وہ جتنا پیسہ بھیج سکتے ہیں بھیجیں، اوورسیز پاکستانیز اپنا کردار ادا کریں تو ڈیم پانچ سال میں بن سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ اور یورپ میں مقیم پاکستانی ایک ہزار ڈالر یا اس سے زائد بھیجیں، یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کوڈیمز بنانے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں نے آج چیف جسٹس سے ملکر بات کی ہے ان کے فنڈز کے ساتھ وزیراعظم فنڈ بھی اکٹھا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی جنہوں نے میری شوکت خانم بنانے میں مدد کی ان سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پیسے بھیجیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…