ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

میری ماں کی قبر میں 20 لاکھ روپے موجود ہیں لہٰذا قبر کشائی کرکے رقم نکالنے کی اجازت دی جائے، شیخوپورہ میں ایسا حیرت انگیز واقعہ سامنے آ گیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018 |

شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) میری ماں کی قبر میں بیس لاکھ روپے موجود ہیں لہٰذا قبر کشائی کرکے رقم نکالنے کی اجازت دی جائے، یہ بات سرگودھا روڈ کی آبادی گاؤں کالوکے ڈیرہ محمد خان کے معمر رہائشی عبدالرشید نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو گزشتہ روز دی گئی درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہی، انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کی والدہ ریلوے سٹیشن کے قریب واقع قبرستان میں دفن ہیں اور ان قبر میں 20 لاکھ روپے پڑے ہیں،

اس وجہ سے قبر کشائی کی اجازت دی جائے تاکہ وہاں سے یہ رقم حاصل کی جا سکے۔ درخواست گزار عبدالرشید نے کہا کہ ضلع جھنگ احمد پور سیال میں ان کے خاندان کی قیمتی زرعی اراضی پر ناجائز قبضہ کا تنازعہ چل رہا ہے، اس اراضی پر با اثر شخص نوازش علی سیال نے کئی سالوں تک قبضہ کئے رکھا جس کا کیس ہم نے مختلف عدالتوں میں لڑا لیکنکیس کی سماعت کے دوران نوازش علی سیال نے کہا کہ میں نے متنازعہ اراضی حشمت بی بی سے مبلغ 20 لاکھ روپے کے عوض خریدی ہے اور نوازش علی سیال کے مطابق اس رقم کی ادائیگی کے دو گواہ بھی موجود ہیں تاہم میری والدہ حشمت بی بی 1992ء میں فوت ہو گئیں مگر نوازش علی سیال نے یہ اراضی ان سے 2002میں خریدی اور رقم بھی ادا کردی لہذا یہ رقم میری والدہ کی وفات کے دس سال بعد انہیں دی گئی ہے تو یقیناً20لاکھ روپے کی یہ رقم قبر میں ہی ادا کی گئی اور میری والدہ چونکہ وفات پا چکی ہیں اور فوت ہونے کی وجہ سے وہ اس رقم کو استعمال نہیں کر سکتی لہٰذا اجازت دی جائے کہ ہم قبر کشائی کرکے بیس لاکھ روپے کی رقم قبر سے نکال سکیں۔ اس درخواست پر اے سی شیخوپورہ نے ابھی تک قبر کشائی کی اجازت نہیں دی جس کے خلاف مرحومہ حشمت بی بی کے معمر بیٹے عبدالرشید نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اراضی پر قبضہ کے مقدمہ کی سماعت کے دوران بار بار فاضل جج کو بتایا کہ میری والدہ حشمت بی بی دس سال پہلے فوت ہو چکی ہیں اور ثبوت کے طور پر ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی دیا لیکن عدالت نے نوازش علی سیال کا موقف درست تسلیم کیا کہ پیسے حشمت بی بی نے اپنی وفات کے دس سال بعد وصول کیے، اس موقع پر درخواست گزار عبدالرشید نے کہا کہ ہم حق بجانب ہیں کہ قبر کشائی کرکے وہ رقم نکال سکیں، اس شہری نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…