اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن جاسمین منظور نے کہا ہے کہ یہ بات بالکل سچ ہے کہ عمران خان کو سنگین تھریٹ کی وجہ سے ان کی سرگرمیوں کو محدود کیا گیا ہے ۔ ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ خفیہ ایجنسیوں نے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تھریٹ سے آگاہ بھی کیا ہے ۔معروف صحافی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کچھ آڈیو کالز بھی پکڑ ی گئی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ایک بڑی سیاسی شخصیت ہیں
جن کا نام میں نہیں لے سکتی ہے لیکن خفیہ ایجنسیوں کو ان کا نام بتانا چاہیے کہ وہ کون لوگ ہیں جو وزیراعظم عمران خان کو مارنا چاہتے ہیں؟۔ جاسمین منظور نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہونے والی ملاقات میں ان کا نام لینے سے منع کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خفیہ ایجنسیوں نے وزیراعظم کو سنگیں تھریٹ سے آگاہ کیا تھا اس کے باوجود کپتان نے اضافی سیکورٹی لینے سے صاف انکار کر رکھا ہے ۔