اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کا مستقل یا کنٹریکٹ کسی وفاقی ملازم کو نوکری سے نہ نکالے جانے کا اعلان مگر دوسری طرف شیخ رشید نواز شریف دور میں بھرتی کئے گئے ریلوے ملازمین کو ازخود عہدہ چھوڑنے کی وارننگ دے چکے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے علاوہ کوئی سرکاری ملازم نوکری سے
برطرف نہیں کیاجا ئے گا اور اس حوالے سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو وزیراعظم کے احکامات کا مراسلہ ارسال کر چکے ہیں تاہم یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اپنی ایک پریس کانفرنس میں نواز شریف دور حکومت میں بھرتی کئے گئے ریلوے ملازمین کو ازخود عہدے چھوڑنے کی وارننگ دے چکے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا تھا کہ یہ ملازمین خود استعفیٰ دے دیں نہیں تو انہیں نکال دیا جائے گا تاہم وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے کسی بھی ملازم کو نوکری سے نکالنے سے انکار کر دیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق سرکاری اداروں میں کام کرنے والے کسی بھی مستقل یا کنٹریکٹ ملازم کو نوکری سے نہ نکالا جائے جبکہ سرکاری ملازمین کیخلاف نظم و ضبط کی کارروائی بھی آئندہ احکامات تک رورکی جائے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق عدالتی عدالتی احکامات پر برطرف ہونے والوں پر اس حکم نامے کا اطلاق نہیں ہوگا۔شیخ رشید نے کہا تھا کہ یہ ملازمین خود استعفیٰ دے دیں نہیں تو انہیں نکال دیا جائے گا تاہم وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے کسی بھی ملازم کو نوکری سے نکالنے سے انکار کر دیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق سرکاری اداروں میں کام کرنے والے کسی بھی مستقل یا کنٹریکٹ ملازم کو نوکری سے نہ نکالا جائے جبکہ سرکاری ملازمین کیخلاف نظم و ضبط کی کارروائی بھی آئندہ احکامات تک رورکی جائے۔